رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا
سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں جس میں وہ بہتر ہیں :سابق کپتان
ذیشان مہتاب بدھ 12 اگست 2020 11:52
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2020ء ) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوکر صرف محدود اوورز کے میچزپر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع ملتا ہوا دکھائی نہیں دیتا، ویسے بھی ان کی سکواڈ میں موجود محمد رضوان پر دباؤ بڑھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں ٹیسٹ میچز میں بینچ پر بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سرفراز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں جس میں وہ بہتر ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں سرفراز کے ساتھی پلیئرز کو پانی پلانے اور جوتے لے جانے کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں، ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں جب جیمز اینڈرسن نہیں کھیلے تو وہ بھی ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے دکھائی دیے، مگر پاکستانی کرکٹ کلچر میں ایسی چیزوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا،خاص طور پر جب کوئی سابق کپتان ہو۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:52:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا