آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، یوم آزادی کے موقع پر ہر پاکستانی کم از کم پانچ پودے لگائے،کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے مگر وباء کے مکمل خاتمے تک احتیاط بہت ضروری ہے، شہناز شیخ

بدھ 12 اگست 2020 12:40

آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، یوم آزادی کے موقع پر ہر پاکستانی کم از کم پانچ پودے لگائے،کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے مگر وباء کے مکمل خاتمے تک احتیاط بہت ضروری ہے، شہناز شیخ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، یوم آزادی کے موقع پر ہر پاکستانی کم از کم پانچ پودے لگائے، کورونا کیسز میں واضح کمی خوش آئند لیکن احتیاط ضروری ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ کھیلوں کی بہتری کیلیے اقدامات اٹھائے، ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوث قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، انہیں کے طفیل ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہر پاکستانی کم از کم پانچ پودے لگائے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بھی فراہم کر سکیں، شہناز شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں واضح کمی خوش آئند ہے، حکومت کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے مگر وباء کے مکمل خاتمے تک احتیاط بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس ہماری پہچان اور شناخت ہے، کھیل کے ذریعے ہمارے کھلاڑیوں نے ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت کو چاہیے کہ کھیلوں کے فروغ اور بہتری کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہم ہاکی، سکوائش اور دیگر کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2020 - 12:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :