شخٹر ڈونیٹسک اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 12 اگست 2020 13:27

شخٹر ڈونیٹسک اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) شخٹر ڈونیٹسک اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ باسل اور وولور ہیمپٹن وانڈرسکی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ یورپا فٹ بال کپ کا 49 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں کے رائن اینرجی اسٹیڈین سٹیڈیم، کولوں میں کھیلے گئے یورپا فٹ بال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں شخٹر ڈونیٹسک اور باسل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باسل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں سیویلا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف وولور ہیمپٹن وانڈرس کی ٹیم کو 1-0 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے بریلا اور لوکاکو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بایر لیور کوزن کی طرف سے واحد گول ہورٹز نے سکور کیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 13:27:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :