پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

بدھ 12 اگست 2020 13:40

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور ہمارا مسقبل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مزید فعال کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ کورونا وائرس کے بعد ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے صلاحیتوں کے اظہار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ساتھ ہی ان کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات بھی کرنا ہوں گے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 13:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :