بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے، عاقب جاوید

پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے تاریخوں اور وینیوز کا اعلان ضروری ہے، سابق فاسٹ بائولر

بدھ 12 اگست 2020 13:40

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے، عاقب جاوید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے تاریخوں اور وینیوز کا اعلان ضروری ہے، پی سی بی نے بقیہ میچز نومبر میں کرانے کا سوچا ہے توجلد اعلان کریں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ ملتوی شدہ میچز نومبر میں کروانے کے علاوہ ایک دو اور آپشنز پر کام کرنا چاہیے ،ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا اعلان بھی دو ماہ قبل کر دیا گیا تھا ، جلد اعلان سے انٹرنیشنل پلیئرز کو بھی پی ایس ایل فائیو کی ممکنہ ونڈو کا پتا چلے گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے آئی پی ایل اور ٹی ٹین لیگ کے درمیان یو اے ای میں ایک ونڈو بنائے، انٹرنیشنل پلیئرز یو اے ای میں موجود ہوں گے تو پی ایس ایل فائیو کے میچزمیں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں نہیں ہو سکتے تو آئندہ سال پوری سپر لیگ کیسے ممکن ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 13:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :