قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی، اعصام الحق

سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے نتائج دے گی، انٹرویو

بدھ 12 اگست 2020 13:40

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی، اعصام الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریگی۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں جاری سیریز کے حوالے سے کہاکہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پازیٹو دکھائی دے رہی ہے،لمبے وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا پاکستان ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی میچ پریکٹس کم تھی انگلینڈ کی ٹیم سیریز کھیلی ہوئی تھی ، انگلینڈ کو ہوم کنڈیشنز کا بھی فائدہ تھا پاکستان کے بیٹسمینوں اور بالروں نے پھر بھی اچھا پرفارم کیا۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے نتائج دے گی۔انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ ٹیم کو سپورٹ کریں اور تھوڑا وقت دیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 13:40:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :