جاوید میانداد کی ڈھکے چھپے الفاظ میں یونس خان پر تنقید

ٹیم کیساتھ ایسے لوگ لگا دیئے جنہیں کاپی پنسل پکڑنےکا شوق ہے،کاپی پنسل ہی پکڑنی ہے توکالج یا سکول میں جاکر پڑھیں :سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 اگست 2020 16:02

جاوید میانداد کی ڈھکے چھپے الفاظ میں یونس خان پر تنقید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہارگیا۔ 63 سالہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے، شروع میں ہی سپنر لگائے جاتے تومیچ جیت سکتے تھے، اسی گراؤنڈ میں ہم سپنرزکے ساتھ کئی میچزجیت چکے ہیں۔

کوچنگ سٹاف پر تنقید کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگا دیے ہیں جنہیں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے، کاپی پینسل پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جوآنکھوں سے دیکھیں اور اگر کاپی پینسل ہی پکڑنی ہے توکالج یا سکول میں جاکر پڑھیں۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن پہنچ کر دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں پریکٹس کی اور اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 16:02:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :