انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی، سیریز کا دوسرا میچ کل سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اگست 2020 21:11

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
سائوتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2020ء) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی، سیریز کا دوسرا میچ کل سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم مینیجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ وہی ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان مسعود، عابد علی، امام الحق، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد رضوان، کاشف بھٹی، یاسر شاہ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور سہیل خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ٹیم ساؤتھمپٹن پہنچ گئی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

یاد رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔    
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 21:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :