انٹرنیشنل سائیکلنگ باڈی نے عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ملتوی کر دی

جمعرات 13 اگست 2020 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ باڈی نے آئندہ ماہ ستمبر میں شیڈول عالمی روڈ سائیکل چیمپئن شپ ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ 20 سے 27 ستمبر تک سوئٹزرلینڈ میں منعقدہونا تھی، جس میں دنیا بھر سے سائیکل سواروں نے حصہ لینا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی روڈ سائیکل چیمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے عالمی روڈ سائیکل چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے اور کھلاڑیوں کے اسلام آباد اور کراچی میں ٹرائلز منعقد ہوگئے تھے جس کے بعد چار کھلاڑی فائنل ٹرائلز کے لئے منتخب ہوگئے تھے جن میں محسن خان، فرمان خان، علی الیاس خان اور شاہ ولی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 11:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :