پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک 5 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2020 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک 5 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن نے پانچ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق نیشنل روڈ سائیکل ریس برائے مینز اسلام آباد سے مری26 اکتوبر، نیشنل سائیکلنگ کورس24 سی25 اکتوبر اسلام آباد، بین الصوبائی روڈ ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ 15 نومبر کراچی، 5ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 سی15 نومبر کراچی جبکہ 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سی20 دسمبر تک لاہور میں ہوگی۔

سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد ہم نے بھی رواں سال 5 ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف ملکی معیشت متاثر ہوئی بلکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ انہوں نے تمام یونٹس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایونٹس کے لئے باقاعدہ تربیت شروع کریں۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 12:42:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :