مائیکل وان کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کے کلین سوئپ کی پیشگوئی

جمعرات 13 اگست 2020 13:40

سائوتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کے کلین سوئپ کی پیشگوئی کردی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مائیکل وان نے کہا کہ بین اسٹوکس کے بغیر بھی میزبان سائیڈ 0-3 سے سیریز اپنے نام کرے گی، اظہر علی ٹیسٹ میچز کی قیادت کے حوالے سے ناتجربہ کار مگر بطور پلیئر کافی تجربہ رکھتے ہیں، وہ ملک سے باہر پہلا ٹیسٹ جیتنے کا موقع گنوا چکے ہیں۔مائیکل وان نے گرین کیپس سے دوسرے ٹیسٹ میں تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو آرام دینے کا مشورہ بھی دیا۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 13:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :