کورونا پروٹول کی خلاف ورزی ،ڈبل سنچری بنانے والے انگلش کرکٹر ٹیم سے ڈراپ

238 رنز کی ناقابل اننگز کھیلنے والے جارڈرن کاکس نے شائقین کے ایک گروہ کیساتھ تصویر کھنچوائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 اگست 2020 17:28

کورونا پروٹول کی خلاف ورزی ،ڈبل سنچری بنانے والے انگلش کرکٹر ٹیم سے ڈراپ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2020ء ) کورونا وبا سے نمٹنا ذاتی طور پر لوگوں کے لیے اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ کھلاڑیوں کے لیے لگ رہا ہے۔ کوویڈ 19 سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کورونا پروٹوکولز کھلاڑیوں کے جسم میں کاٹنے کی طرح چبھ رہے ہیں۔ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاؤنٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

کینٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کرکٹر جورڈن کاکس نے ریکارڈ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی تو دلائی مگر اب وہ کورونا پروٹول کی خلاف ورزی پر اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین نے 238 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 570 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

جورڈرن کاکس نے کورونا پروٹوکولز کے بر خلاف شائقین کے ایک گروہ کے ساتھ تصویر کھنچوائی جو انہیں مہنگی ثابت ہوئی اور وہ اگلے میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے۔

بلے باز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تاہم انتظامیہ نے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انہیں آئیسولیشن میں جانے اور کورونا منفی رپورٹ آنے کی صورت میں ہی ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 17:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :