بابراعظم نمبرون بلے باز بننے کے لیے اپنی ففٹیز کو سنچریوں میں بدلنے پر توجہ مرکوز کر یں،شاہد آفریدی

جمعرات 13 اگست 2020 18:45

بابراعظم نمبرون بلے باز بننے کے لیے اپنی ففٹیز کو سنچریوں میں بدلنے پر توجہ مرکوز کر یں،شاہد آفریدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم مشورہ دیا ہے کہ وہ نمبرون بلے باز بننے کے لیے اپنی ففٹیز کو سنچریوں میں بدلنے پر توجہ مرکوز کر یں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بابراعظم کی کارکردگی بہت اہم ہے، اسے میچ وننگ اننگز کھیلنا ہوگی، ٹیم کی بیٹنگ لائن میں وہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر بہت باصلاحیت ہے، روٹ، کوہلی ، اے بی ڈی ویلئرز اور اسمتھ جیسا بننے کے لیے بابر کو لمبی اننگز کھیلنا ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وسیم اور وقار کی طرح نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو بھی میچ جتوانے چاہیے، ان سے ہم سب کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، وہ نوجوان ہیں، ان میں اچھی سے اچھی پرفارمنس دینے کا جذبہ ہے، انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا پڑے گا، کھیل میں آنے والے پریشر کو انجوائے کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی اور سیکھنے کا موقع ملتاہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کی کپتانی اور پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا موقف تھا کہ اظہر علی ذاتی پرفارمنس کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں، جب کپتان کی ذاتی پرفارمنس خراب جارہی ہو اور ٹیم بھی ہار جائے تو پھر تنقید تو ضرور ہوگی، میچ میں کپتان کی ذاتی پرفارمنس بہت اہمیت رکھتی ہے، کپتان پرفارم کرے گا تو سے اس کا اعتماد بڑھتا ہے اور وہ دوسروں سے بھی اچھی کارکردگی لینے میں کامیاب رہتاہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 18:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :