پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پومزے مقابلے (کل) ہوں گے

جمعرات 13 اگست 2020 20:40

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پومزے مقابلے (کل) ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پومزے مقابلے (کل) جمعہ کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کیصدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ جشن آزادی کے موقع پر دیگر کھیلوں کی طرح تائیکوانڈو کے بھی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اسی طرح یہ مقابلے لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ،اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہوں گے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 20:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :