پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھروبال نمائشی میچز (کل) کھیلے جائیں گے

جمعرات 13 اگست 2020 20:40

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھروبال نمائشی میچز (کل) کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھروبال نمائشی میچز ملک بھرمیں (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک میں تھروبال کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کے نمائشی میچز 14 اگست کو منعقد ہونگے جس کے بارے میں تمام منسلک متعلقہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنوں اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی سطح پر نمائشی میچز کھیلے جائیں گے اور میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 13/08/2020 - 20:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :