شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ

پاکستانی اوپنر 7 مرتبہ برطانوی فاسٹ بائولر کے ہاتھوں پوویلین لوٹ چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 اگست 2020 12:26

شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ
ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اگست 2020ء ) پاکستانی اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ توانا ہوتا جا رہا ہے جو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایل بی ڈبلیو ہوئے تو یہ ساتواں موقع تھا جب جیمز اینڈرسن نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ حالیہ دورے سے قبل شان مسعود محض 57 بالز پر انگلش پیسر کے ہاتھوں 2.50 کی اوسط سے چھ مرتبہ آؤٹ ہو چکے تھے جنہوں نے اینڈرسن کیخلاف اپنا ریکارڈ قدرے بہتر (4.86) کرلیا ہے ۔

 یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود اس بار صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ عابد علی کیورن کے ہاتھوں برنس کو کیچ دے بیٹھے، انہوں ںے 111 گیندوں میں 60 رنز اسکور کیے۔ چوتھی وکٹ 117 رنز پر اسد شفیق کی گری جنہوں ںے 5 رنز بنائے۔ 24 ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور اس دوران ہی کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔

ٹیم کی پانچویں وکٹ 120 کے اسکور پر گری، کرکٹر فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ 11 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تاہم وہ بغیر رن بنائے ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے آخری بار 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹیم نے 45.4 اوورز کھیلے، بابراعظم 25 اور محمد رنز4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 12:26:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :