ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

11 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 اگست 2020 15:30

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار
ساوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اگست 2020ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔ 11 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔                                             
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 15:30:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :