جشن آزادی تھروبال نمائشی میچ میں اسلام آباد گرین نے کامیابی حاصل کرلی

جمعہ 14 اگست 2020 16:12

جشن آزادی تھروبال نمائشی میچ میں اسلام آباد گرین نے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھروبال نمائشی میچ اسلام آباد گرین نے جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ میچ میں اسلام آباد گرین نے اسلام آباد ریڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 20-18 سکور ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 16:12:02