پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 14 اگست 2020 16:12

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث باکسنگ کے مقابلے ان حالات میں منعقد کروانے مشکل تھے، اس لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل چوہدری محمد خالد محمود کی ہدایت کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیاہے اور باکسنگ کے کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر عہدیدار نے ملک بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں درخت لگانے شروع کردیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 16:12:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :