خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ شروع

جمعہ 14 اگست 2020 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا‘کیمپ کا افتتاح صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرنے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘ ،پی ٹی ایف کوچ محمود خان ،کوچز نعمان خان ، شہریار خان سمیت دیگر شخصیات موجودتھیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سلیم مروت نے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن ٹینس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کیا جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں کیمپ 14 ستمبر تک جاری رہیگی جس میں کھلاڑیوں ہر ممکن سہولت مہیا کی جارہی ہے نہوں نے کہا کہ انڈر10 سے انڈر16 تک کے چیمپئن کھلاڑی اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کررہے ہیں یہ کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ملک و قوم کا نام روشن کرچکے ہیں ان کھلاڑیوں میں حمزہ رومان ‘کاشان عمر ‘شایان ‘عاقب عمر ‘ عبداللہ ‘عزیر ‘حسام ‘کامران ‘تیمور ‘حامد اسرار اور شاہ سوار شامل ہیں جبکہ دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کیساتھ ٹریننگ کریں گے‘ٹریننگ کا دورانیہ صبح سات سے گیارہ بجے تک ہے جس میں ڈیڑھ گھنٹہ فزیکل فٹنس کے لئے رکھا گیا ہے‘نعمان خان اور شہریار خان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے جبکہ ہفتے میں دو روز اسلام آباد سے پی ٹی ایف اور عقیل خان کے کوچ محمود خان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے ‘انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد کیمپ کی ٹائمنگ سہ پہر چار سے شام سات بجے تک ہوگی ‘کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو گیند اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 23:04:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :