ٹھٹھہ،نوجوان کھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق

فٹبال ٹورنامنٹ کھیل پر ٹھٹھہ واپس جانے والے کھلاڑیوں کی سوزوکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی،6 کھلاڑی شدید زخمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 اگست 2020 13:32

ٹھٹھہ،نوجوان کھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق
ٹھٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست 2020ء) فٹبال ٹورنامنٹ کھیل پر ٹھٹھہ واپس جانے والے کھلاڑیوں کی سوزوکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی،۔دو کھلاڑی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گجو کے قریب قومی شاہراہ پر سوزوکی کی پک اپ الٹ جانے سے دو نوجوان فٹبالر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ نوجوان کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھابیجی میں فٹبال ٹورنامنٹ کھیل پر ٹھٹھہ واپس جانے والے کھلاڑیوں کی سوزوکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی جس سے سینئر صحافی محبوب بروھی کا خالہ زاد بھائی جوان غلام قادر بروھی جہاں بحق ہوگیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں سات کھلاڑی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔زخمی کھلاڑیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔جبکہ ایک شدید زخمی نثار احمد جان کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔زخمیوں میں راجہ چانگ عباس،سورج چانگ، امام چانگ اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 13:32:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :