وہاب ریاض کو جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں کی تیاری دیکھ کر بچپن یاد آنے لگا

وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے، بچوں کی تصویر یاد دلا رہی ہے کہ میں جشن آزادی منانے کے لیے کتنا پرجوش ہوا کرتا تھا: فاسٹ بائولر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 اگست 2020 15:12

وہاب ریاض کو جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں کی تیاری دیکھ کر بچپن یاد آنے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2020ء ) پاکستانی کرکٹ کھلاڑی وہاب ریاض کو جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں کی تیاری دیکھ کر اپنا بچپن یاد آنے لگا ۔ پاکستان میں جشن آزادی گزشتہ سال کے مقابلے میں ہر آنے والے سال میں بڑھ چڑھ کر منائی جاتی ہے اور اس ہی سلسلے میں پاکستانی اگست کے آغاز سے ہی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں جن میں چھتوں پر جھنڈے، جھنڈیاں لگانا، چراغاں کرنا اور اونچی آواز میں ملی نغمے بجانا شامل ہے ۔

اس سال بھی پاکستان کا 74 واں یوم آزادی کا دن نہایت زوروں شوروں سے منایا گیا ،ہر عام و خاص نے اپنے جشن میں حصہ ڈالا ۔ اسی سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اپر اپنے بچوں کی ویڈیو اور تصویر شیئر کی۔
وہاب کی جانب سے شیئر کی تصویر پر ان کا کہنا تھا کہ ’’ وقت واقع بہت تیزی سے گزرتا ہے، ان کے بچوں کی یہ تصویر اُنہیں اُن کا بچپن کی یاد دلا رہی ہے ، اُنہیں یاد آ رہا ہے کہ وہ جشن آزادی منانے کے لیے کتنا پرجوش ہوا کرتے تھے‘۔

(جاری ہے)

 اپنی ٹویٹ میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جوش و جذبے سے بھر پور تہواروں کے ماحول سے بہت محظوظ ہوتے ہیں‘‘ ۔
                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 15:12:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :