چیچہ وطنی، آزادی تقریبات کے سلسلے میں قائد اعظم سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کا انعقاد

ہفتہ 15 اگست 2020 16:21

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے سلسلے میں قائد اعظم سٹیڈیم میں ساہیوال کی دو بہترین ٹیموں بلال کرکٹ کلب اور سن رائزکرکٹ کلب کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم تھے۔

(جاری ہے)

بلال کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 130رنز بنائے۔ جواب میں سن رائز کرکٹ کلب کی ٹیم صرف125رنز بنا سکی اور اسی طرح بلال کرکٹ کلب نے میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کوٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 16:21:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :