مہندرا سنگھ دھونی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے اور دھونی کے دوست کے طور پر مشہور سریش رائنا نے بھی دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2020 20:12

مہندرا سنگھ دھونی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2020ء ) مہندرا سنگھ دھونی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے اور دھونی کے دوست کے طور پر مشہور سریش رائنا نے بھی دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ایک دن کے دوران 2 مایہ ناز کرکٹرز سے محروم ہوگئی ہے۔

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے قریبی ساتھی اور 2011 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے سریش رائنا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کی جانب سے یہ اعلان مہندرا سنگھ دھونی کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

 انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں لکھا کہ ’’آج شام 7 بج کر 29 منٹ سے مجھے ریٹائر تصور کیا جائے‘‘۔  ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ 39 سالہ ایم ایس دھونی نے بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔سابق بھارتی کپتان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں50.58 کی اوسط سے 10723 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز اور اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 37.60 کی اوسط سے 1617 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنھوں نے 3آئی سی سی ٹورنامنٹس اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں، دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011 ء کا 50 اوورز ورلڈکپ اور 2013ء کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 20:12:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :