جیسن گلیسپی جنوبی آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ نامزد

بدھ 19 اگست 2020 14:02

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور موجودہ سسیکس ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دو ون ڈے کپ اور شیفیلڈ شیلڈ ملکی ٹورنامنٹ کے لئے جنوبی آسٹریلیا کا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا ہے۔ کی کوچنگ لگائی گئی ہے۔ جیسن گلیسپی جنوبی آسٹریلیا میں جیمی سائڈونز کی جگہ ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں بنھائیں گے۔

جیمی سائڈونز 2019-20ء کے سیزن کے اختتام پر جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ جیمی سیڈونز کی موجودگی میں جنوبی آسٹریلیا کو سیزن 2015-16 اور 2016-17 میں وکٹوریہ سے سیفیلڈ شیلڈ کے دو فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سسیکس نے نومبر 2017ء میں جیسن گلیسپی کے معاہدے میں تین سالہ توسیع کی تھی۔ سسیکس میں شامل ہونے سے قبل گلیسپی یارکشائر کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جیسن گلیسپی نے اپنی تقرری کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نامزد ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور ساکا میں کھلاڑیوں، کوچوں اور آف فیلڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے ۔ واضح رہے کہ گلیسپی سسیکس کے ساتھ اپنے جاری معاہدے کی وجہ سے رواں سال اکتوبر تک جنوبی آسٹریلیا میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 19/08/2020 - 14:02:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :