پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

سائوتھمپٹن میں وقفے وقفے سے بارش جاری، قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن بھی انڈور ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 اگست 2020 17:32

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2020ء ) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا، ساؤتھمپٹن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ٹریننگ سیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک دن کے آرام کے بعد آج سے پھر میدان کا رخ کر رہی ہے، ٹیم صبح کے سیشن میں 10 بجے ٹریننگ کرے گی، بیٹنگ بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل ڈرزلز بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ساؤتھمپٹن میں آج دن بھر بارش جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم گراؤنڈ میں ٹریننگ نہیں کرسکے گی بلکہ انڈور ٹریننگ سیشن کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا، امکان ہے کہ جمعے کے روز بھی بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا جب کہ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 19/08/2020 - 17:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :