بائرن میونخ کی ٹیم گیارہویں مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، لیون کی ٹیم سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعرات 20 اگست 2020 14:16

بائرن میونخ کی ٹیم گیارہویں مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، لیون کی ٹیم سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) بائرن میونخ کی ٹیم 7 سال بعد گیارہویں مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فاتح ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لیون کی ٹیم کو 3-0 گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ سارج ڈیوڈ گنابرے نے دو جبکہ رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیون کی ٹیم فاتح ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور میچ میں کوئی بھی گول سکور نہ کر سکی۔ لزبن کے سٹیڈیو ڈا لوز سٹیڈیم میں کھیلے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بائرن میونخ کا مقابلہ لیون کی ٹیم سے تھا جس میں پانچ مربتہ کی فاتح بائرن میونخ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیون کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے شکست دیکر 7 سال بعد 11ویں مرتبہ لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کو کھیل کے پہلے ہاف پر لیون کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ بائرن میونخ کے سارج ڈیوڈ گنابرے نے پہلا گول میچ کے 18 ویں منٹ میں کیا، اس کے ٹھیک 15 منٹ بعد 33 ویں منٹ میں سارج ڈیوڈ نے دوسرا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو لیون کے خلاف 2-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے بعد بھی بائرن میونخ کی ٹیم حریف ٹیم پر حاوی رہی میچ کے اختتام پر رابرٹ لیوانڈوسکی نے 88 ویں منٹ میں ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری میں اضافہ کرتے ہوئے 3-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

بائرن میونخ نے لیون کو بآسانی 3-0 گول سے شکست دیکر گیارہویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ پیرس سینٹ جرمین اور بائرن میونخ کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/08/2020 - 14:16:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :