انگلینڈ پہنچنے والے شعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

سینئر آل راونڈر میں مہلک وبا کی تشخیص نہیں ہوئی، قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2020 19:51

انگلینڈ پہنچنے والے شعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20گست2020ء) انگلینڈ پہنچنے والے شعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، سینئر آل راونڈر میں مہلک وبا کی تشخیص نہیں ہوئی، قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد شعیب ملک کو فوری کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔

اب ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق ان میں مہلک وبا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو باقاعدہ جوائن کر لیا ہے۔ شعیب ملک کی دستیابی کے بعد ٹیم مینیجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ باولر محمد موسیٰ کو ریلیز کر دیا ہے۔ محمد موسی اسکواڈ سے ریلیز ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل سے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/08/2020 - 19:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :