بابراعظم کا آغاز ویرات کوہلی سے بہتر : محمد یوسف
پاکستانی وائٹ بال کپتان نے محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جسکی وجہ سے وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں: سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 21 اگست 2020 15:32
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف بھی وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کے متعرف ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔ 46 سالہ محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر بلے باز تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، اب مجھے یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/08/2020 - 15:32:26
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے