فواد عالم کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے پر تنازع کھڑاہو گیا

جب باؤلر گیند کروانے کیلئے بھاگ رہے تھےتب وکٹ کیپر جوز بٹلر کے گلوز وکٹ سے آگے آگئے، کرکٹ قوانین کے مطابق یہ گیند نو بال قرار دی جانی چاہیے تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 اگست 2020 11:19

فواد عالم کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے پر تنازع کھڑاہو گیا
سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اگست 2020ء ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم جنہوں نے کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کیا ہے اس سیریز میں اب تک بدقستمی کا شکار رہے ہیں، تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جس گیند پر وہ آؤٹ قرار پائے وہ مبینہ طور پر ایک نو بال تھی۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے 37 ویں اوور کے دوران 74 گیندوں پر 21 رنز بنانے والے فواد عالم ڈوم بیس کی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لیکن ان کے آؤٹ کے ایک ری پلے کے دوران دیکھا گیا کہ کہ وکٹ کے پیچھے کھڑے جوز بٹلر کے گلوز وکٹ سے آگے آگئے، جب باؤلر گیند کروانے کیلئے بھاگ رہے تھے، کرکٹ قوانین کے مطابق یہ گیند نو بال قرار دی جانی چاہیے تھی۔ کرکٹ قوانین کی شق نمبر27۔3 اس بارے میں کہتا ہے کہ’’وکٹ کیپر اس لمحے سے مکمل طور پر وکٹ کے پیچھے موجود رہے، جب سے باؤلر گیند کروانے کیلئے بھاگنا شروع کردے، اور اس وقت تک اسی حالت میں رہے جب تک گیند بلے سے یا بیٹسمین سے نا ٹکراجائے، یا گیند وکٹ کو کراس کرلے، ایسے کسی موقع پر جب کوئی وکٹ کیپر اس قانون سے انحراف کرے تو سٹرائیکر اینڈ کا ایمپائر گیند کے فوری بعد اس گیند کیلئے نو بال کا اشارہ کردے‘‘۔

(جاری ہے)

کرکٹ پر متعدد کتابیں لکھنے والے برطانوی صحافی جیروڈ کمبر نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” ایسا لگتا ہے فواد عالم کا کیچ لینے کیلئے بٹلر کے ہاتھ سٹیمپ سے آگے آئے ہوئے تھے، یہ نو بال ہے، آپ کو آؤٹ کا ری پلے دیکھنے کی ضرورت ہے،لیکن یہ بہت غور سے نظر آئے گا‘‘۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 24/08/2020 - 11:19:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :