زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ

سیریز کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 اگست 2020 16:28

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2020ء ) زمبابوے کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ شیڈول طے کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کی سیریز ایک ہی ویونیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بائیوسیکور ماحول کی وجہ سے ایک ہی ویونیوپر میچز کھیلے جائیں گے، مختصر دورانیے کی سیریز لاہور میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، پی ایس ایل کے باقی میچز بھی لاہور میں کرانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی امید ہے، پی ایس ایل کے باقی میچ نومبر میں کرائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورانیے کی سیریز کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئےگی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز شیڈول ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے بورڈز سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 25/08/2020 - 16:28:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :