بیڈمنٹن کے سابق چیمپئن صابر سلیم راحت کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

منگل 25 اگست 2020 16:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کھلاڑیوں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،سنیئر صحافی شاعر ادیب اوربیڈمنٹن کے سابق چیمپئین صابر سلیم راحت کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار۔تفصیل کے پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ تعزیتی اجلاس شبیر سپورٹس سٹیڈیم میںمنعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ خان جنرل سیکرٹری حاجی عنبر بشیر احمد ،ملک غلا م مرتضی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرخانیوال، شفیق الرحمن ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی ،محمد ارشد ہاکی ایسوسی ایشن عبدالجبار چوہدری صدر فیصل شہید فٹ بال کلب متعدد کھلاڑیوںاور سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سنیئر صحافی شاعر ادیب اوربیڈمنٹن کے بہترین کھلاڑی صابر سلیم راحت کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کیاگیا۔

شرکاء نے صابر سلیم راحت کی سپورٹس کے لیے گراں قدر خدمات اور بہترین کوریج پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیاجس کے باعث باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع ملااس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
وقت اشاعت : 25/08/2020 - 16:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :