ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں ،جنوری 2021ء میں آمد متوقع : بھارتی کپتان کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 اگست 2020 11:08

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27اگست 2020ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ۔۔ ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کالے رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی کا پیغام میں کہناتھا کہ ” اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں ، جنوری 2021ء میں آمد متوقع ہے“۔
تصویر میں یہ بھی واضح دکھائی دیتاہے کہ 32 سالہ اداکارہ انوشکا شرما حاملہ ہو چکی ہیں ۔ ویرات کے ساتھ ہی انوشکا شرما نے بھی اسی تصویر کے ساتھ بالکل ایسا ہی پیغام اپنے ٹویٹر پر بھی جاری کیا ، انوشکا شرما اور کھلاڑی کو ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 27/08/2020 - 11:08:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :