این مورگن ٹی 20سیریز میں خطرناک پاکستانی ٹیم سے پریشان

امید ہےکہ سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی :برطانوی کپتان کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 اگست 2020 11:30

این مورگن ٹی 20سیریز میں خطرناک پاکستانی ٹیم سے پریشان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اگست 2020ء ) انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے، امید ہےکہ سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچز کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہوگی۔

این مورگن نے کہا کہ کورونا وبا کے مشکل وقت سے گزرتے ہوئے خود کو کرکٹ کے لیے تیار کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے خلاف میچز سے لڑکوں کو سیریز کی تیاری میں خاصی مدد ملی ہے۔ اب جسمانی اور ذہنی طورپر ایک بڑی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے۔پاکستان کے بعد سیزن کی آخری سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی ، اس کے بعد ہماری تمام تر توجہ اگلے سیزن میں اچھی کارکردگی اور ورلڈکپ ہوگا۔                                                                                           
وقت اشاعت : 28/08/2020 - 11:30:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :