جیسن رائےانجری کے باعث پاکستان کیخلاف ہونیوالی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

جیسن رائے نے اپنے کیرئیر میں 90 ون ڈے کھیل کر 9سنچریاں اور 18 ففٹیزسکور کیں ہیں جبکہ 35ٹی ٹونٹی میچوں میں انہوں نے 5 نصف سینچریاں بنائیں ہیں

Sajid Aziz ساجد عزیز جمعہ 28 اگست 2020 11:58

جیسن رائےانجری کے باعث پاکستان کیخلاف ہونیوالی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار نمائندہ ساجد عزیز۔28اگست 2020ء ) انگلش بلے باز جیسن رائےانجری کے باعث پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن کے مطابق انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت نہیں ہے لیکن ہم انھیں آسٹریلیا کے خلاف دونوں سیریز ، ٹی ٹونٹی اور 50 اوور میں فٹ رہنے کے لئے ہر موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تک جیسن رائے کا متبادل نہیں لیا گیا کیونکہ موجودہ سکواڈ میں تمام آپشنز موجود ہیں ۔30 سالہ اوپنر بلے باز جیسن رائےکل سے مانچسٹر اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے سلسلے میں لگائے جانے والے کیمپ میں ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔اب تک جیسن رائے نے اپنے کیرئیر میں 90 ون ڈے میچ کھیل کر 9سیچریاں اور 18 سکور کیں ہیں جبکہ 35ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 5 نصف سینچریاں بنائیں ہیں۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 28/08/2020 - 11:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :