انگلش ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے پر اظہر محمود کو غداری کے طعنے ملنے لگے

انگلش ٹیم میں اظہر محمود کو باؤلنگ کے شعبے میں معاون اسٹاف کے طور پر لیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2020 11:38

انگلش ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے پر اظہر محمود کو غداری کے طعنے ملنے لگے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29اگست 2020ء ) معروف آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ پاکستان ہی کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے حریف انگلش ٹیم کے باؤلنگ کے شعبے میں معاون اسٹاف شامل کیے گئے ہیں جس پر انہیں غدار ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈر اظہر محمود قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، حال ہی میں اظہر محمود نے انکشاف کیا کہ وہ حریف انگلش ٹیم کے باؤلرز کی تربیت کریں گے جس کے لیے انہیں انگلش ٹیم میں معاون اسٹاف کے طور پر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے شکوہ کیا کہ انگلش ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستانی شائقین مجھے غدار کہہ رہے ہیں اور اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اظہر محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ میں پاکستان کے ڈریسنگ روم اور کھلاڑیوں کے بارے میں اندر کی معلومات رکھتا ہوں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کل ہر پلیئر کے بارے میں جاننے کے لیے ٹیکنالوجی بھی میسر ہے اور اینالسٹ بہت کچھ بتا سکتا ہے۔ اظہر محمود نے مزید کہا کہ بہرحال ایک پروفیشنل کے طور پر انگلش ٹیم کو گرین شرٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ یہ ان کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 11:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :