پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونیوالے اولی پوپ 4 ماہ کیلئے کرکٹ میدانوں سے دور ہوگئے

برطانوی بلے باز بائونڈری لائن پر گیند روکتے ہوئے بائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے،سرجری درکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2020 13:41

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونیوالے اولی پوپ 4 ماہ کیلئے کرکٹ میدانوں سے دور ہوگئے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29اگست 2020ء ) پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کندھا اترنے کے باعث زخمی ہونے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اولی پوپ 4 مہینوں کیلئے کھیل کے میدان سے دور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولی پوپ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اس وقت زخمی ہوئے جب وہ سٹورٹ براڈ کی گیند پر لگنے والی شاٹ پر گیند پکڑنے کیلئے باﺅنڈری کی جانب بڑھے، اس کوشش میں ان کا بایاں کندھا اتر گیا جس کے باعث وہ فوراً ہی میدان بدر ہو گئے۔

لندن میں ان کا ایم آر آئی سکین کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور اب چند ہفتوں کے بحالی پروگرام کے بعد سرجری کی جائے گی۔ اولی پوپ کیلئے یہ انجری تشویشناک ہے کیونکہ گزشتہ سال سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی ان کا بایاں کندھا ہی زخمی ہوا تھا اور وہ 3 مہینوں کیلئے کھیل سے دور رہے تھے۔                                                                                                                
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 13:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :