دورہ انگلینڈ،آسٹریلوی بائولرز کو سر،چہرے اور گردن سے پسینہ گیند پر لگانے سے روکدیا گیا

یہ قانون طبی مشوروں کے تحت لاگو کیا گیا ،پلیئرز اپنے جسم کا پسینہ گیند پر استعمال کیلئے آزاد ہوںگے: کرکٹ آسٹریلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2020 15:50

دورہ انگلینڈ،آسٹریلوی بائولرز کو سر،چہرے اور گردن سے پسینہ گیند پر لگانے سے روکدیا گیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2020ء ) انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامنا رہے گا کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے کینگرو بالرز کو گیند چمکانے کیلئے سر،چہرے اور گردن کا پسینہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے جب کہ آئی سی سی کورونا وائرس کے دوران کھیلے جانے والے میچز میں لعاب کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وضاحت کی ہے کہ یہ قانون طبی مشوروں کے تحت لاگو کیا گیا تاہم پلیئرز اپنے جسم کا پسینہ گیند پر استعمال کیلئے آزاد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین فاسٹ بالر مچل سٹارک کا کہنا ہے کہ سرخ گیند کو چمکانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے جب کہ سفید گیند پر اس کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوتی لہٰذا انہین اس اضافی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ نئی بال سے بالنگ شروع کرنے کے بعد گیند کو ممکنہ طور پر خشک رکھنا پڑتا ہے تاہم پریکٹس میچوں کے دوران وہ اس کا کوئی حل تلاش کر لیں گے اور کوئی منصوبہ بندی درکار ہوئی تو چار ستمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے آغاز پر ممکن بنا لی جائے گی۔                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 15:50:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :