سندھ گیمز ایسوسی ایشن یوم دفاع والی بال ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے شروع ہو گا

پیر 31 اگست 2020 11:32

سندھ گیمز ایسوسی ایشن یوم دفاع والی بال ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) سندھ گیمز ایسوسی ایشن یوم دفاع والی بال ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے حیدرآباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح سندھ گیمز ایسوسی ایشن حیدر آباد ریجن کے صدر مسعود آرائیں کریں گے جبکہ اس موقع پر جاوید شیخ، عقیل احمد اور ریحانہ بھٹی اعزازی مہمان ہونگی، چیف آرگنائزر خلیق الزمان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں ضلع بھر کی ٹیمیں حصہ رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں خلیق الزمان، عامر کفایت، شاہد انصاری اور بلال خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/08/2020 - 11:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :