محمد عامر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار،تیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک

ٹیم منجمنٹ فاسٹ بائولر کی کارکردگی سے ناخوش ، وہاب ریاض کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 31 اگست 2020 14:35

محمد عامر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار،تیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2020ء ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں محمد عامر کی ہمت 2 اوورز بعد ہی جواب دے گئی۔ انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش اوپنرز جونی بیئرسٹو اور ٹام بینٹن نے پاکستانی پیسر کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، پہلے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا جڑنے کے بعد دوسرے کی پہلی ہی بال بھی فضائی روٹ سے باہر بھیج دی۔

تیسری گیند کے بعد محمد عامر کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی اورچوتھی بال کے بعد فزیو کو بلانا پڑا، اوور مکمل کرتے ہی بابراعظم نے ان کو میدان سے باہر روانہ کردیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی انجری کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے دو اوورز میں 25رنز دیئے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ محمد عامر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے جس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ محمد عامر صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلتے ہیں جنہوں نے بارش سے متاثر ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی 1 .2 اوورز میں 14 رنز دیئے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں 2 اوورز میں 25 رنز کی پٹائی برداشت کی لیکن کوئی وکٹ نہیں لے سکے اور اب ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت کا امکان نہیں اور منگل کو شیڈول میچ میں تجربہ کار وہاب ریاض کو ان کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 31/08/2020 - 14:35:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :