خوشدل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر پاکستانی ٹیم آگے کیسے بڑھے گی :رمیز راجہ

سیریز جتنی بھی اہم ہو لیکن نوجوان صلاحیت پر انحصار نہ کیا جائے تو اسکا مطلب ہے کہ مستقبل کی جانب نہیں دیکھا جارہا۔:معروف کمنٹیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 31 اگست 2020 16:19

خوشدل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر پاکستانی ٹیم آگے کیسے بڑھے گی :رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2020ء ) سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے نوجوان پلیئرز کو نظر انداز کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ خوش دل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر ٹیم آگے کیسے بڑھے گی جو ٹیم میں شمولیت کے قابل بھی نہیں سمجھے گئے ۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ کے طرز عمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریز خواہ کتنی بھی اہمیت کی حامل کیوں نہ ہو لیکن نوجوان صلاحیت پر انحصار نہیں کیا جاتا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ مستقبل کی جانب نہیں دیکھا جارہا۔

(جاری ہے)

58 سالہ رمیز راجہ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیزن ہے جس میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کے ساتھ ہی اچھی ٹیم تشکیل پا سکتی ہے لیکن نوجوانوں کے بغیر کوئی کمبی نیشن مکمل نہیں ہو سکتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ باؤلنگ میں تجربات جاری ہیں لیکن بیٹنگ کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی جہاں کسی خوف کے بغیر آزادی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے کر بیٹسمینوں کو بہترین کارکردگی پر اکسایا جا سکتا ہے ۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 31/08/2020 - 16:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :