800 ٹیسٹ وکٹوں کے عالمی ریکارڈ کو جلد توڑنا مشکل ہے ناممکن نہیں : متیاہ مرلی دھرن

جب لارنس گبز نے 309 وکٹیں حاصل کیں تو کسی نے سوچا نہ تھا یہ ریکارڈ ٹوٹ جائیگا، اسی طرح میرا ریکارڈ بھی توڑا جا سکتا ہے: سابق سری لنکن آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 31 اگست 2020 16:52

800 ٹیسٹ وکٹوں کے عالمی ریکارڈ کو جلد توڑنا مشکل ہے ناممکن نہیں : متیاہ مرلی دھرن
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2020ء ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپن باﺅلر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹوں کے عالمی ریکارڈ کو جلد توڑنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 48 سالہ مرلی دھرن نے کہا کہ جب سابق ویسٹ انڈین سپنر لارنس گبز نے 309 وکٹیں حاصل کیں تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا لیکن اب کتنے ہی باﺅلرز نے اسے توڑ دیا، اسی طرح میرا ریکارڈ بھی توڑا جا سکتا ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے پر جیمز اینڈرسن کو مبارکباد بھی پیش کی۔

سابق سری لنکن سپنر نے کہا کہ گیبز نے جب سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا سابق برطانوی فاسٹ بائولر فریڈی ٹرومین کا ریکارڈ توڑا تو انہوں نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والا کوئی بھی فاسٹ باﺅلر بہت تھک چکا ہو گا۔ مری دھرن نے جیمز اینڈرسن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی، ہم لنکا شائر کائونٹی میں ایک ساتھ کھیلے، میرا اندازہ ہے کہ سٹورٹ براڈ 600 وکٹیں حاصل کر سکتا ہے، کون جانتا ہے کہ جیمز اینڈرسن 6 سے 7 سال مزید کھیلیں اور میرا 800 وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیں۔
وقت اشاعت : 31/08/2020 - 16:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :