ابوظبی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کی برتری ختم کردی،186 رنز بنا لیے
جمعرات 2 جنوری 2014 20:25
ابوظبی…سری لنکا نے ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کی برتری ختم کر دی، دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا لیے۔ اوپنر کوشل سلوا 81 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلنے کے بعد آوٴٹ ہوگئے۔ابوظبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا پلہ بھاری،تیسرے دن کے خاتمے پر سری لنکا دوسری اننگز میں چار وکٹ کھوکر صرف سات رنز کی برتری حاصل کرسکا ہے۔میچ کے تیسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز 327 رنز چار کھلاڑی آوٴٹ سے دوبارہ شروع کی تو سنچری میکر مصباح الحق کو دیر تک ساتھ دینے والا کوئی پارٹنر نہ مل سکا، اسد شفیق 13، عدنان اکمل 6 اور بلاول بھٹی 14رنز ہی بناسکے، سعید اجمل اور راحت علی کو اسکور کرنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ پاکستانی اننگز کے آخری آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین مصباح الحق تھے جو 135رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ (جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر