ابوظبی ٹیسٹ:چوتھے دن کا کھیل،سری لنکا کو 241رنز کی برتری

جمعہ 3 جنوری 2014 22:02

ابوظبی ٹیسٹ:چوتھے دن کا کھیل،سری لنکا کو 241رنز کی برتری

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) ابوظبی ٹیسٹ کا چوتھا روز پاکستانی بولرز کے لیے کسی ڈراوٴنے خواب سے کم نہ رہا، بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پویلین پہنچانے والے پورے دن میں صرف ایک سری لنکن بیٹسمین کو آوٴٹ کرسکے۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل شروع ہوا تو ایک عام رائے یہی تھی کہ پاکستانی بولرز مہمان ٹیم کی بقیہ چھ وکٹیں جلد حاصل کرلیں گے مگر کپتان اینجیلو میتھیوز اور چندی مل جم گئے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ پر 138رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستانی بولرز کی مایوسی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ کیا۔ پورے دن کی واحد کامیابی کا لمحہ وہ تھا جب چندی مل 89رنز بناکر جنید خان کی وکٹ بنے۔ دوسرے اینڈ سے میھتیوز نے اپنی سنچری مکمل کی۔ نئے آنے والے بیٹسمین پرسنا جے وردھنے نے کپتان کو چندی مل کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ وہ کھیل کے خاتمے پر 48رنز بناکر ناٹ آوٴٹ ہیں۔ میتھیوز 116رنز پر کھیل رہے ہیں۔ سری لنکا کا اسکور پانچ وکٹ پر 420رنز ہے جبکہ اسے پاکستان کے خلاف 241رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 22:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :