ایشین کرکٹ کونسل کا سیاسی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی کرانے کا فیصلہ
ہفتہ 4 جنوری 2014 21:59
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی اور جلاؤ گھراؤکے باوجود آئندہ ماہ سے شروع ہونے والا ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کی جانب سے ملک بھر حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود آئندہ ماہ شروع ہونے والا ایشیا کپ بنگلہ دیش میں شیڈول کے مطابق ہو گا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ رواں برس ہونے والے ایشیا کپ میں پہلی بار 4 کے بجائے 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، افغانستان کی ٹیم کو بھی پہلی بار ایشیا کپ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اپنے شیڈول کے مطابق 25 فروری سے بنگلہ دیش میں ہی شروع ہو گا، ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور کوئی بھی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کر سکتا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر