آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرزکی نئی رینکنگ جاری کر دی

اتوار 5 جنوری 2014 17:07

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹرزکی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جا ری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے مصباح الحق اوریونس خان کی پوزیشن میں بہتری ہوئی ہے،مصباح الحق نویں سے آٹھویں اوریونس خان دسویں سے نویں نمبرپرآگئے۔ بولروں میں سعیداجمل چوتھی سے پانچویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔ آسٹریلیاکے رائن ہیرس پانچویں سے تیسرے نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں ایبی ڈی ویلیرز،بولروں میں ورنن فلینڈرکی سبقت برقرار ہے۔

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 17:07:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :