پاکستان میں 10 سال بعد بڑی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی تیاریاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے علاوہ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے دورے کی بھی تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2020 22:32

پاکستان میں 10 سال بعد بڑی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2020ء) پاکستان میں 10 سال بعد بڑی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی تیاریاں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے علاوہ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے دورے کی بھی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے بڑا بیان جاری کیا گیا ہے۔ وسیم خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نومبر میں پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جبکہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشکلات تھیں لیکن اب تمام مسائل حل کر لیے گئے ہیں، نومبر میں لاہور میں پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کا انعقاد کروایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی صورت میں یہ ملک میں 10 سال کے دوران ہونے والی سب سے بڑی کرکٹ سیریز ہوگی۔ ایم ڈی پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق تو کی گئی ہے، لیکن فی الحال دورے کے شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کو دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/09/2020 - 22:32:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :