نجی مصروفیات، آئی پی ایل کی تاریخ کا کامیاب ترین بائولر لاستھ مالنگا لیگ سے باہر

کینگرو پیسر جیمز پیٹنسن ممبئی انڈینز میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 ستمبر 2020 12:16

نجی مصروفیات، آئی پی ایل کی تاریخ کا کامیاب ترین بائولر لاستھ مالنگا لیگ سے باہر
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 ستمبر2020ء ) ممبئی انڈینز نے رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن کے لئے لیستھ ملنگا کی جگہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے اور جیمز پیٹنسن نے اس معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ فاسٹ بائولر لیستھ ملنگا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

ممبئی انڈینز(ایم آئی) کے مالک آکاش امبانی نے کہا ہے کہ جیمز پیٹنسن ہمارے لئے مناسب اور فٹ ہیں اور لیگ کے دوران ہمارے پاس دستیاب پیس اٹیک آپشنز میں مزید اضافہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیستھ ملنگا واقعی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم رواں سیزن میں لیستھ کی بہت کمی محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے معروف فاسٹ بائولر اور وکٹ ٹیکر لیستھ ملنگا نے 2009ء میں آئی پی ایل میں کھیلنا شروع کیا تھا۔

پچھلے سال چوتھے ٹائٹل کے لئے 9 رنز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیستھ ملنگا 122 میچوں میں 19.80 کی اوسط اور 7.14 کی اکانومی ریٹ سے 170 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جب کہ جیمز پیٹنسن تاحال آئی پی ایل میں نہیں کھیلے۔ جیمز پیٹنسن رواں ہفتے کے آخر میں ابوظہبی میں ممبئی انڈینز ٹیم کو جوائن کریں گے۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن 19 ستمبر کو شروع ہوگا حالانکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2020 - 12:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :