پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا

ثمن ذوالفقار ڈویلمپنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ ریفری ،سابق انٹرنیشنل کرکٹر صباحت رشیدبھی ویمنز میچ آفیشلز پینل میں شامل

جمعرات 3 ستمبر 2020 13:39

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2020ء) ایک جامع عمل کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ہے۔ سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلیجانے والے اس ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرامرحلہ راولپنڈی میں ہوگا۔


پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد(کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد)اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان)شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرزمیں احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہاولپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔

(جاری ہے)



ایلیٹ پینل میں شامل یہ 20 میچ آفیشلز سیزن کے دوران فرسٹ الیون کرکٹ کے مقابلوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں میں فرائض انجام دیں گے، جس کے لیے انہیں 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں 18 ایلیٹ میچ آفیشلز کو کنٹریکٹ جاری کیے گئے تھے۔

پی سی بی نے سیزن 21-2020 کے لیے ایلیٹ میچ ریفریز کی فہرست میں محمد اقبال شیخ اورندیم ارشد کو شامل کیا ہے۔

ایلیٹ امپائرز کی نئی فہرست میں شامل آفتاب حسین گیلانی اور ولید یعقوب (ڈویلمپنٹ پینل سے ترقی پائی)جبکہ عمران جاوید، ناصر حسین سینئر، قیصر وحید، سید امتیاز اقبال اور ضمیر حیدر کو بھی پہلی بار کنٹریکٹ پیش کیا جارہا ہے۔

ایلیٹ پینل میں جگہ حاصل نہ کرنے والے 8 میچ ریفریز اور 15 امپائرز کے لیے پی سی بی نے پہلی مرتبہ سپلیمنٹری پینل متعارف کروادیا ہے۔

ان میچ آفیشلز کو سیزن کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، جس کے تحت انہیں میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔یہ پینل سیکنڈ الیون کرکٹ کے میچوں میں فرائض انجام دے گا اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں فرسٹ الیون اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں میں بھی ذمہ داریاں دی جاسکیں گی۔

72 امپائرز پر مشتمل پی سی بی ڈویلمپنٹ پینل کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے گروپ میں شامل امپائرز پی سی بی کے زیرانتظام ایج گروپس میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ دوسرا گروپ کلب، گراس روٹ اور اسکول کرکٹ کے میچوں میں فرائض انجام دے گا۔ ان میچوں میں میچ ریفریز کی ذمہ داریاں پی سی بی ڈویلمپنٹ پینل میں شامل 15 میچ ریفریز ادا کریں گے۔

ڈویلمپنٹ پینل برائے میچ ریفریز میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی ثمن ذوالفقار مسلسل تیسرے سال اس پینل کاحصہ بننے میں کامیاب رہی ہیں۔

اسی طرح پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے ویمنز امپائرز کی فہرست کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ ان امپائرز کو سیزن کنٹریکٹ دئیے جائیں گے۔ یہ آفیشلز ویمنز ڈومیسٹک میچوں میں فرائض انجام دیں گی جس کا شیڈول مناسب وقت پر جاری کردیا جائے گا۔

آٹھ خواتین پر مشتمل اس پینل میں سب سے نمایاں نام صباحت رشید کا ہے، جنہوں نے سال 2005 سے 2007 تک پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے 13 ایک روزہ میچوں میں شرکت کی۔

37 سالہ صباحت رشید کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے آرٹس اور ایجوکیشن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

بلال قریشی، منیجر امپائرز اور میچ ریفریز:

منیجر امپائرز اور میچ ریفریز بلال قریشی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک پینل21-2020 کا حصہ بننے پر وہ تمام میچ آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے لیییہ سیزن بہت اچھا رہے گا اور جہاں وہ اپنے ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کریں گے۔



ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال آئی سی سی کے 2 سابق میچ آفیشلز نے آزادانہ طور پر تمام میچ آفیشلز کی کارکردگی کاجائزہ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ایک جامع عمل کے تحت لیا، اس عمل میں اسسمنٹ، پریزنٹیشن، انٹرویوز، قوانین کے بارے میں علم اورفیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ان میچ آفیشلز کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے۔



بلال قریشی نے کہا کہ پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں بہترین علم اور قوانین کے بارے میں اہم معلومات کے حامل میچ آفیشلز کی تقرری کے لیے اس مربوط عمل کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اسی طرح ہم نے ایلیٹ پینل میں شامل آفیشلز کی حوصلہ افزائی کرکے ڈویلمپنٹ اور سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ آفیشلز کو آگے بڑھنے کا ایک واضح راستہ فراہم کیا ہے۔



ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے میچ آفیشلز کا پینل:

پی سی بی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز:

علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد(کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد)اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان)۔

پی سی بی ایلیٹ پینل برائے امپائرز:

احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہالپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید(لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور)۔



پی سی بی سپلیمنٹری پینل برائے میچ ریفریز:

احمر سعید (کراچی)، علیم خان موسیٰ (کراچی)، علی گوہر(کراچی)، عزیز الرحمٰن (لاہور)، کامران چوہدری (لاہور)، خالد جمشید (لاہور)، محمد اسلم (کوئٹہ)اور تنویز افضل (فیصل آباد)۔

پی سی بی سپلیمنٹری پینل برائے امپائرز:

عبدالمقیت (لاہور)، احمد شہاب (لاہور)، آلِ حیدر (کراچی)، اسلم باریش (کوئٹہ)، فاروق علی خان (ایبٹ آباد)، غلام سرور(سبی)، کاشف سہیل (خانیوال)، خالد محمود سینئر(کراچی)، ماجد حسین (آزاد جموں و کشمیر)، میر داد (اسلام آباد)، محمد آصف (لاہور)، محمد عمران (سرگودھا)، محمد ساجد (چارسدہ)، طارق رشید (لاہور) اور ذوالفقار جان (چارسدہ)۔



پی سی بی ڈویلمپنٹ پینل برائے میچ ریفریز:

ابولحسنات راؤ(لاہور)، اللہ دِتو(اسلام آباد)، اطہر لائق (کراچی)، بلال معین الحق خلجی(لاہور)، فضلِ اکبر شاہ (پشاور)، غلام مصطفیٰ (قصور)، انعام اللہ خان(لاہور)، مسعود انور(قصور)، محمد امیر الدین انصاری (کراچی)، محمد جاوید (کراچی)، مجاہد جمشید (لاہور)، ثمن ذوالفقار (شیخوپورہ)، سمیع الحق (فیصل آباد)، سہیل ادریس (لاہور) اور سہیل خان(لاہور)۔



پی سی بی ڈویلمپنٹ پینل برائے امپائرز(ون):

امیر عطاء (ڈیرہ غازی خان)، عبدالواسع (کوہاٹ)، احمد ندیم(پشاور)، اکمل حیات (فیصل آباد)، آصف فاروق اعوان (گوجرنوالہ)، فاروق انور باجوہ (فیصل آباد)، فاروق جان (چارسدہ)، غیور حسین (پشاور)، حسن محمود (لاہور)، عمران اللہ اسلم (بہاولپور)، عرفان حیدر (اسلام آباد)، جاوید اشرف(لاہور)، کامران خلیل (لاہور)، خالد محمود جونیئر (کوئٹہ)، میثم ترابی(گجرخان)،محمد فیاض (پشاور)، محمد عرفان دلشاد (لاہور)، محمد کلیم (لاہور)، محمد وقاص (لاہور)، ندیم غوری (لاہور)، ندیم اقبال (ملتان)، نصر خان (مردان)، قیصر خان (لاہور)، رفیق احمد (دادو)، رانا محمد ارشد (فیصل آباد)، راوید خان (چارسدہ)، رضا اصغر (شیخوپورہ)، سیف اللہ خان (سرگودھا)، سلیم بٹ (راولپنڈی)، شمیم انصاری (کراچی)، سہیل خان (چارسدہ)، سہیل زمان خٹک (پشاور)، سلطان محمود (لورالائی)، سید فہیم احمد بخاری (کراچی)، وقار احمد (اسلام آباد)اور وسیم الدین (کوہاٹ)۔



پی سی بی ڈویلمپنٹ پینل برائے امپائرز(ٹو):

عاصم علوی (کراچی)، عبدالکریم (نصیرآباد)، عبدالقیوم(کراچی)، ابرار احمد (قصور)، عدنان راشد (لاہور)، اطہر علی خان (کراچی)، امین عباسی (بہاولپور)، انصر محمود (پتوکی)، عقیل عادل خان(کراچی)، عزیز الرحمٰن (کراچی)، دلشاد علی (ملتان)، حمید خان (کوئٹہ)، ہارون ملک (سرگودھا)، ہاشم علی (لودھراں)، ہدایت اللہ (پشین)، جعفر حسین(پشاور)، جمشید اقبال (پشاور)، خلیل احمد صدیقی (قصور)، مقبول احمد (فیصل آباد)، محمد عامر شریف (کوہاٹ)، محمد عارف (ڈیرہ اسماعیل خان)، محمد باسط صدیقی (لاہور)، محمد نذیر بٹ (کراچی)، محمد یوسف (ڈیرہ غازی خان)، ممتاز علی (لورالائی)، منیر احمد (قصور)، نیک محمد (کوہاٹ)، نصیر احمد (چکوال)، نوشاد خان (پشاور)، نوید خان (نوشہرہ)، نور الحکم (بونیر)، صغیر احمد (لاہور)، سیف اللہ (لاہور)، شاہد قیوم (فیصل آباد)، وقاص زیب (لاہور) اور ذیشان عارف (میرپور)۔



پی سی بی پینل برائے ویمنز امپائرز:

عافیہ امین (لاہور)، حمیرہ فرح (لاہور)، نازیہ نذیر(لاہور)، نزہت سلطانہ(کراچی)، رفعت مصطفیٰ (قصور)، صباحت رشید(لاہور)، سلیمہ امتیاز (کراچی) اورشکیلہ رفیق (قصور)۔

وقت اشاعت : 03/09/2020 - 13:39:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :