کامران اکمل کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کسی وکٹ کیپر کو اوپنر بنانے کی تجویز

وہاب نے زبردست بولنگ کرکے اپنی افادیت ثابت کردی :وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 ستمبر 2020 12:47

کامران اکمل کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کسی وکٹ کیپر کو اوپنر بنانے کی تجویز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4ستمبر 2020ء ) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے تجویزپیش کی ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کیلیے کسی وکٹ کیپر کو اوپنر بنائیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے 38 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنا اچھی بات لیکن پاکستان جیت بھی سکتا تھا، تیسرے میچ میں وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کرکے اپنی افادیت ثابت کی،محمد حفیظ نے ثابت کردکھایا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، سینئرز ٹیم کا حصہ ہوں تو جونیئرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران محمد حفیظ نے حیدر علی کی بھی رہنمائی کرتے ہوئے ایک لاجواب اننگز کھیلنے میں مدد دی، انگلش کنڈیشنز میں اپنے پہلے میچ میں ففٹی کرنا حیدر علی کی کمال پرفارمنس ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے واضح کیا کہ دوسرے میچ میں بھی وہاب ریاض کو کھلایا ہوتا تو 196 رنز کے ہدف کا دفاع کیا جاسکتا تھا، دونوں ٹیموں کے اسپنرز کی پٹائی ہوئی، فاسٹ بولرزیادہ کارگر رہے۔

انھوں نے کہاکہ ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے کے لیے محمد رضوان یا سرفراز احمد کسی ایک وکٹ کیپر کو بطور اوپنر میدان میں اتارا جائے تو بہتر ہوگا۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کا خلا پْر کرنے کے لیے فہیم اشرف، عامر یامین یا عماد بٹ میں سے کسی ایک کو آزمایا جا سکتا ہے۔ کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں بھی بہتر پرفارم کرنا چاہیے تھا،بولرز سے جو توقعات تھیں وہ ان پر پورا نہیں اترے،دوسری جانب جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے لائن ولینتھ سے بولنگ کرکے پریشان کرتے رہے، ہمارے بولرزنے رفتار پر زیادہ توجہ دی،اب ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ سب غطلیاں بھول جائیں، بہتری کے لیے تمام خامیوں کا ازسر نو جائزہ لے کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
وقت اشاعت : 04/09/2020 - 12:47:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :